How to install inpage Urdu for computer _ ان پیج اردو

inpage Urdu

How to download inpage Urdu 2009. nkrgraphic

ان پیج اردو کے بارے میں

ان پیج اردو کیا ہے؟

ان پیج اردو ایک مکمل پیج  لے آؤٹ سافٹ وئیر ہے جو دائیں جانب سے لکھی جانے والی زبان جیسے اردوی عربی، فارسی اور سندھی زبان کو بہت بہتر ڈھنگ سے کام کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ ساتھ ہی انگلش زبان اور بائیں جانب سے لکھی جانے والی کسی بھی زبان کے فونٹ جو ونڈوز کے موافق ہوں) کے کام کے لئے بھی سارے فیچرز دستیاب ہیں ۔

 ان پیج اردو پروفیشنل میں مزید کشمیری ، دری ، ہزارگی ، پشتو، سرا کی اور کردش زبان کا اضافہ کیا گیا ہے۔ ان پیج اردو‘ جو کہ خاص طور سے اردو کیلئے ایک  مکمل لے آؤٹ سافٹ وئیر  ہے اس میں کتابت کی تمام خوبیاں موجود ہیں اگر یہ کہا جائے کہ ایک کاتب ہی اس کا زیادہ بہتر استعمال کر سکتا ہے تو بے جا نہ ہوگا ۔ اس سافٹ وئیر کے بارے میں مزید معلومات عوام کے سامنے رکھ دی جائے تو اردو داں طبقہ کو اپنی ضرورتوں کوسمجھنے میں زیادہ آسانی ہوگی ۔ اردو میں استعمال ہونے والا خط نستعلیق کہلاتا ہے۔

ان پیج اردو میں جس خط کو بنیاد بنایا گیا ہے وہ نوری نستعلیق ہے جو مرزا نور احمد مرحوم سے منسوب ہے۔ چونکہ نستعلیق خط کی بناوٹ و ساخت دنیا کی دوسری زبانوں سے مختلف ہے کسی بھی زبان میں ایسے خطوط کم ہیں جس کے جوڑ اوپر کی طرف بڑھتے جاتے ہیں عام طور سے دیگر زبانوں کے خطوط افقی (Horizontal) صورت میں ایک حرف دوسرے سے مل کر لفظ کومل کرتا ہے جبکہ خط نستعلیق میں ایک حرف کو دوسرے حرف سے ملانے کے بعد ماقبل بیس سےتیس ڈگری کے مابین اوپر کی طرف بڑھتا ہے۔ان پیج اردو کی مختصر تاریخ پڑھنے کےلئے لنک پر کلک کریں۔

Password :   inpageNkr

Post a Comment

0 Comments