What is inpage urdu and history of inpage urdu by nkrgraphic

inpage urdu program

in page urdu download at nkrgraphic

ان پیج اردو کی مختصر تاریخ

اردو سافٹ ویئر کی سولہ سالہ تاریخ میں یہ پہلی زبردست کامیابی ہے کہ ان پیج اردو کتابت کی تمام تر خوبیوں اور نئی تکنیک کی ساری سہولتوں کے ساتھ کامرانی کی طرف گامزن ہے۔ جس طرح ہرنئی ایجاد اورفن ہر دور میں ترقی کرتا ہے اور ہرفین کی ترقی کا راز اس کی ساخت اور پائیداری پرمنحصر ہوتا ہے اسی طرح ہر وہ فن جس قدر آسان اور کم لاگت کا ہوتا ہے ضرورت مندوں میں اتنی ہی جلدی اپنی جگہ بنالیتا ہے ۔ سیکھنے کے خواہشمند اس کی طرف جلد مائل ہوتے ہیں اور جلد کامیاب ہوتے ہیں۔

خوشنویسی ایک بہت ہی قدیمی فن ہے جس کا عروج آج بھی جاری ہے۔ اس سے کوئی بھی ذی شعور فردا نکار نہیں کرسکتا۔ اس فن کو گزشتہ دو دہائی سے کمپیوٹر پر لانے کی کوشش جاری ہے۔ اس سلسلے میں پہلی کامیابی یکم اکتوبر ۱۹۸۱ کو حاصل ہوئی کہ جب اردو کا پہلا کتابت کمپیوٹر روزنامہ جنگ کراچی میں کام کرنے لگا لیکن اس کے سسٹم کافی مہنگے تھے جو کہ ہر اخباری ادارہ کے قوت برداشت سے باہر تھا۔ اس کے بعد بھی مختلف حضرات مختلف طریقے سے کتابت کو کمپیوٹر پر لانے کی کوشش کرتے رہے جس میں کچھ لوگ کامیاب بھی ہوئے لیکن ان سافٹ وئیرز کی سہولتیں محدود اور قیمت زیادہ ہونے کی وجہ سے عام نہ ہو سکے اس دوران بھی کتابت کومکمل طریقے سے کمپیوٹر پرلانے والوں کی جماعت خاموش نہیں رہی بلکہ ان کی جہد مسلسل رنگ لائی اور آخر کار ان پیج اردو کے نام سے ایک مکمل اردو سافٹ ویر پیکیج نومبر ۱۹۹۵ء میں عوام کے سامنے آ گیا ۔ گزشتہ چند سالوں  کے دوران اس کے کئی  ورژن (version) عوام کی خدمت میں پیش کئے گئے جو اپنی   خوبیوں کے ساتھ مقبولیت اختیار کرتے رہے ہیں ۔ اسے استعمال کرنے والے ہندوستان میں سب سے پہلے پیشر  "ربانی بک ڈپو "دہلی تھے ۔ اخبارات کے میدان میں دنیا کا سب سے عظیم  اداره "جنگ گروپ آف پبلی کیشن" کراچی پاکستان  ہی ہے۔ ہندوستان میں اخبار کیلئے استعمال کرنے والے سب سے پہلےبمبئی سے شائع ہونے والامقبول عام روزنامہ "انقلاب " ہی ہے۔ان  پیج  اردو استعمال کرنے والا’ انقلاب‘ وہ پہلا ادارہ ہے جو اس کا مکمل استعمال کر تارہا ۔

کسی بھی زبان کے خط (Script) کو سافٹ ویئر میں ڈالنے کیلئے دوصورتوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔ ایک کیرکٹر (Character) دوسرالیگچر (Ligature) کریکٹر بیسڈ میں حروف اور اشارے (Letters & Vowels) سب الگ الگ ہوتے ہیں مطلو ب لفظ کو حاصل کرنے کیلئے ان حروف کو بالترتیب ٹائپ کیا جاتا ہے ۔حروف ایک دوسرے سے مل کر لفظ کو مکمل کر دیتے ہیں اور لگیچر بیسڈ  میں مکمل لفظ یا وہ حصہ جوکئی حروف سے مل کر بنتے ہیں پورے کا پورے  اسکین کر کے ڈال دئے جاتے ہیں یا سافٹ وئیر کے ذریعہ بنائے جاتے ہیں۔ چونکہ نستعلیق میں کسی بھی لفظ کو لکھے یا کتابت کرتے ہیں تو ایک دوسرے سے ملنے والے حرف مابعد سے ملنے والے حرف کی وجہ سے ماقبل اوپر کی طرف بیس سےتیس ڈگری کے مابین بڑھتا رہتا ہے اس لئے کچھ الفاظ جس میں زیادہ حروف ہوتے ہیں ۔زیادہ اوپر ہو کر دوسری سطر سے ٹکرا جاتے ہیں۔ جو کہ اردو اسکرپٹ کیلئے بہت بڑی خرابی تسلیم کی جاتی ہے۔ لگیچر بیسڈ  اس کے برعکس ہے اس میں کتابت کے مطابق بڑے الفاظ کومخصوص انداز میں مختصر کر دیا جاتا ہے۔ اس لئے اس کی خوبصورتی برقرار رہتی ہے۔’ان پیج  اردو میں صحیح  طریقہ استعمال کیا گیا ہے تقریبا اٹھارہ ہزار سے بھی زائد مرکبات سکین کر کے ڈالے گئے ہیں جو اردوزبان میں مروج ہیں۔

in page urdu download. nkrgraphic 

ان پیج اردو میں ہر کام کیا جاسکتا ہے

’’ان پیج اردو مائیکروسافٹ کارپوریشن کے ذریعہ بنائے گئے کسی بھی ونڈوز مثلا 3.11 ,95 Windows پر چل سکتا ہے ۔جس کی وجہ سے ونڈوز کی تمام خصوصیات ان پیج میں دستیاب ہو جاتی ہیں اور ونڈوز میں موجودہ ساری سہولتیں بھی ۔ انگریزی کے کام کیلئے ونڈوز پر دستیاب سارے فائنٹ ان  پیج میں مہیا ہو جاتے ہیں ۔مزید مائیکروسافٹ لائبریری سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔

ان پیج اردو میں انگلش اردو کے علاوہ فارسی عربی اور سندھی کیلئے مکمل  فیچر  موجود ہیں۔ دیگر کسی بھی زبان کے خط کوان  میں آسانی سے ملایا جاسکتا ہے۔ عربی، فارسی ، سندھی اور اردو کے علاوہ کسی زبان کا کوئی بھی خط انگلش فاؤنٹ مینو کیساتھ دستیاب ہے۔ عربی فارسی اور اردو کیلئے علیحدہ مینو ہے کیونکہ یہ تینوں زبان آپس میں ایک دوسرے سے کافی قریب ہیں۔ اب تک ان میں درجنوں فیچرز کا اضافہ کیا جا چکا ہے جو عام طور پر دوسرے سافٹ وئیرز میں موجود نہیں تھے ۔   نئی خصوصیات میں عربی اور فارسی کی مکمل سہولیات موجود ہیں۔ جیسے عربی کشیده ، عربی ”Full stop‘حرکات و اعراب ۔ اردو کے فیچرز میں تخلص کامد ، سنگل کوٹ ڈبل کوٹ ، اعداد کے مابین کا قومہ، گول ة، وغیرہ ۔ اس کے علاوہ تزئین (Decorative Work) کیلئے کورل ڈرا 5.0 یا اس سے آگے کے ور زن کیساتھ وصال ۔ سائنس اور ریاضی کے کام کیلئے ایکویشن ایڈیٹر کے ذریہ سہولت ۔ مونو ٹائپ کے کی بورڈ کے علاوہ دیگر مروجہ اورصوتی کی بورڈ۔ اس کے علاوہ اپنی سہولت کے مطابق کی بورڈ بدلنے کی سہولت۔ پرنٹنگ میں اسپارٹ کلرسیپریشن Spot Color Separation) تھمب نیل اور آٹو ٹائلڈ پرنٹنگ۔

قارئین کرام  !    دوران استعمال مختلف حضرات نے مختلف تجربات کئے ۔ یوں تو کسی بھی زبان کی اصطلاح کو کسی ایسی زبان میں تبدیل کرنا جس کی وہ ایجا دنہیں ہے۔ ایک مشکل کام ہے۔ پھر بھی ہم نے حتی المقدور عام فہم بنانے کی کوشش کی ہے تا کہ انگریزی کم جانے والوں کو سیکھنے میں مددمل سکے۔ ویسے تو یہ کوشش اردو جانے والوں کیلئے کی گئی ہے لیکن ایسا نہیں ہے کہ اس پر انگریز کی جانے والے افراد کی نظر نہ پڑے۔

ان پیج اردو پروفیشنل ورژن کی خصوصیات کی شمولیت کے ساتھ فراہم کی جارہی ہے تا کہ آپ اردو پبلشنگ کی دنیا میں مزی کامیابی حاصل کرسکیں۔ جو لوگ ان پیج اردو کا استعمال پہلے سے کررہے ہیں، ان کے علم میں یہ بات ہوگی کہ کل اس میں کم خصوصیات ہونے کے باوجود قیمت مہنگی تھی جبکہ آج اس میں دوئی خصوصیات کے ساتھ بھی : قیمت کل کے مقابلے میں نصف سے بھی کم رہ گئی ہے۔

ان پیج اردو کی اہم خصوصیات 

خط نستعلیق میں خوشنویسی جیسی خوبصورتی پیدا کرنے کے  Kerning کی سہولت ۔

 اردو Spell Check کے لئے تقریبا پچپن ہزار الفاظ انڈکسنگ، حاشیہ

 خط نستعلیق میں ای میل بھیجنے کی سہولت جسے کسی بھی فورمیٹ کے ای میل میں پڑھا جا سکتا ہے۔

 نستعلیق کے علاوہ نسخ اور تزئینی   خطوط کی تعداد اب پچاسی ہے، جس میں چوخطوا بطورسمبل شامل ہیں۔

موجودہ ونڈوز پروفیشنل  کے ساتھ  مکمل موافقت۔

Post a Comment

0 Comments