How to make website free | How to add theme on blogger website or upload theme on blogger

Add Theme on blogger website

 بلاگسپاٹ پرتھیم (Theme/Template) لگانا

بلاگسپاٹ پر بلاگ بنانے کے بعد اپنی ویب سائٹ  بہتر انداز میں دیکھانے کے لئے بلاگ کے تھیم (Template) میں کچھ تبدیلیاں کرنی پڑتی ہیں۔ اگر  آپ ویب سائیٹ بنانے کے متعلق بنیادی قسم کی ڈیزائننگ جانتے ہیں تو آپ خود یہ تبدیلیاں کرسکتے ہیں، ورنہ بہتر یہی ہے کہ بلاگسپاٹ کا تھیم  لیں اور اسے اپنے بلاگ پر لگا لیں۔

 بلاگرٹیمپلیٹ آپ یہاں سے حاصل کر سکتے ہیں۔

تھیم   ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد اگر وہ کمپیریس (Zip file)ہے تو پہلے اسے ایکسٹریکٹ (Unzip)کر لیں۔ اس کے بعد فہرست میں تھیم (Theme) پر کلک کریں۔ توایک نیا صفحہ کھلے گا اس  پرRestore کے بٹن پر کلک کرنے سے ایک نئی ونڈو ظاہر ہو گی۔ اسی ونڈو کے ذریعے ہم اپنے بلاگ پر نیا   تھیم  (Template) اپلوڈ کریں گے۔

نوٹ: اگر موجودہ تھیم کو ڈاؤنلوڈ کرنا مقصود ہو تو Backup کے بٹن پر کلک کریں۔

بلاگسپاٹ پر نیا  تھیم (Template)  لگانا

بلاگسپاٹ پر نیا  تھیم (Template)  لگانے کے لئے Browse پر کلک کر کے اپنے کمپیوٹر میں موجود  تھیم (Template)  فائل کو منتخب کریں۔ فائل منتخب کرنے کے بعد Upload پر کلک کریں۔ جیسے ہی تھیم اپلوڈ ہو گا تو یہ ونڈو بند ہو جائے گی اور مرکزی صفحہ سامنے آ جائے گا۔ یوں  ٹیمپلیٹ لگ چکا ہوگااور آپ کا  بلاگ بہتر انداز میں نظر بھی آئےگا۔

اب بلاگسپاٹ پر آپ کا  بلاگ بن چکا ہے۔تودوستوں اگلے سبق میں ہم پوسٹ لکھناسیکھیں گے۔

مزید اس ویڈیو کو دیکھ لیں۔

free website how to create or make website free. you will learn how to make a website for free on google.
how to create a website for free or make your own website and how i create a website free of cost.

Post a Comment

0 Comments