How to make a blog on blogger in urdu | create website free _ make website in blogger full free _ بلاگسپاٹ پر اردو بلاگ بنانا_ nkrgraphic

make a free website
 بلاگسپاٹ پر اردو بلاگ بنانا

قارئین کرام!  آج ہم بلاگر پر اپنی مفت ویب سائٹ /بلاگ بنانے کا طریقہ سیکھیں گے ۔جس میں آپ ایک روپیہ خرچ کیئے بغیر اپنی ویب سائٹ /بلاگ  بنا سکتے ہیں ۔تو  اس کے لئے آپ نے صبر و تحمل کے ساتھ کام لینا ہے ۔یہ کوئی مشکل کام نہیں ہے  بلکہ بہت  ہی آسان کام ہے صرف غور سے اس پوسٹ کو  مکمل پڑھ لینا ہے پھر اپنے بلاگ /ویب سائٹ کو بنانا ہے.

 اب ہم شروع کرتے ہیں کہ سب سے پہلی  کون سی  چیز کی ہمیں ضروت ہوگی ۔

تو معزز قارئین کرام   Blogger/Blogspot ایک ہی سروس کے دو مختلف  نام ہیں۔ یہ سروس  ہمیں گوگل مفت میں   فراہم کرتا ہے۔جس میں ہم اپنا کوئی بھی بلاگ یا ویب سائٹ بنا سکتے ہیں۔

سب سے پہلے    ( بلاگسپاٹ پر بلاگ بنانے کے لئے) آپ کو گوگل اکاؤنٹ کی ضرورت ہوگی ۔ اگر آپ کا پہلے سے  کوئی گوگل پر اکاؤنٹ/ای میل ہے تو ٹھیک، ورنہ پہلے گوگل اکاؤنٹ بنا لیں۔ گوگل  اکاؤنٹ بنانے کے بعد بلاگسپاٹ ڈاٹ کام پر چلے جائیں۔ اگر آپ پہلے سے سائن ان (Sign in) ہوئے تو ای میل اور پاسورڈ نہیں مانگے  گا۔ اگر پہلے سے سائن ان نہیں تو پھر ای میل اور پاسورڈ درج کر کے سائن ان ہو جائیں۔

 اس کے بعدنیو  بلاگ بٹن پر کلک کریں کھلنے والی ونڈو میں Title میں بلاگ کا عنوان درج کریں، جیسے میرے بلاگ کا عنوان ”NKR Graphic“  یا “newjobslab”ہے اسی طرح آپ بھی جو بلاگ کا عنوان رکھنا چاہتے ہیں وہ لکھیں۔ Address میں جو بلاگ کا پتہ (ڈومین نام)   رکھنا چاہتے ہیں وہ لکھیں۔ یہ وہ پتہ ہو گا جو کوئی ویب براؤزر میں لکھ   کر (سرچ کرکے)  بلاگ تک پہنچے گا۔ جب پتہ لکھ رہے ہوں تو ساتھ ساتھ ہی معلوم ہوجاتا ہے کہ آیا یہ پتہ ملےگا یا پہلے کسی اور بندے  نے لے رکھا ہے۔

 عنوان اور پتہ لکھنے کے بعد Create blog پر کلک کریں گے تو آپ کا بلاگ بن جائے گا۔ اب صرف آپ کو اردو کی مناسبت سے ایک دو تبدیلیاں  (Settings) کرنی ہیں۔

 بلاگ بننے کے بعد اس تصویر جیسی شکل نظر آئے گی۔

how to make a blog on blogger

باقی تبدیلیاں
(settings)ہم اگلے  سبق میں حل کریں گے ۔

مزید معلومات آپ ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں اگر پھر بھی کوئی سوال ہو تو نیچے کمنٹ کرلیں۔

اگر ویڈیو دیکھنی ہو تو اس لنک سے دیکھ سکتے ہیں۔

Post a Comment

0 Comments